لاہور: احمدی خاتون پروفیسر طاہرہ پروین کا قاتل گرفتارکرلیا گیا۔
لاہور: احمدی خاتون پروفیسر طاہرہ پروین کا قاتل گرفتارکرلیا گیاتفصیلات کے مطابق ۔سی آئی اے نے موبائل فون کالز کے ڈیٹا کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اور وہ یونیورسٹی کا ہی الیکٹریشن ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ڈکیتی کے دوران قتل کا واقعہ ہے اور ملزم سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پروفیسر طاہرہ پروین نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور یونیورسٹی میں پڑھاتی تھیں۔وہ جامعہ پنجاب کی رہائشی کالونی میں رہائش پذیر تھیں جہاں منگل کو مردہ حالت میں پائی گئی تھیں
Post a Comment