قادیان میں احمدیہ ہیڈکوارٹر پہنچے کیبنٹ منتری ترپت باجوہ


قادیان میں احمدیہ ہیڈکوارٹر پہنچے کیبنٹ منتری ترپت باجوہ
جماعت احمدیہ نے کیا استقبالترپت باجوہ نے جماعت احمدیہ کے روحانی امام کوقادیان آنے کی دی دعوتقادیان10اپریل(لقمان)کیبنٹ منتری ترپت راجندر سنگھ باجوہ منتری بننے کے بعد آج احمدیہ ہیڈکوارٹر پہنچے۔ جہاں صدرانجمن احمدیہ بھارت کے صدر مولانا جلال الدین صاحب نیر، چیف سیکرٹری مولانا محمدانعام صاحب غوری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شیراز احمد کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے سیکرٹریان نے انکو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے انکا استقبال کیا۔جسکے بعد وہ مہمانِ خانہ حضرت مسیح موعود پہنچے۔ اس موقع پر مولانا محمدانعام صاحب غوری نے عالمی جماعت احمدیہ کی جانب سے کیبنٹ منتری بننے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے شری باجوہ کی صحت اور ترقی کیلئے دُعا کروائی۔ شری باجوہ نے کہاکہ میں چاہے قادیان سے چناؤ نہیں لڑا لیکن مجھے خوشی ہے کہ میری کامیابی کیلئے قادیان کے لوگوں نے میرے لئے دُعا کی ہے، جسکے لئے میں ان سبھی کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے عالمی جماعت احمدیہ کے روحانی امام حضرت مرزا مسروراحمد صاحب قادیان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ انکی خواہش ہے کہ حضرت مرزا صاحب قادیان ضرور آئیں۔ انکے یہاں آنے سے شہر کی اقتصادی حالت بہتر ہوتی ہے۔ جو احمدیہ عقیدت مند انکے درشن کیلئے ترس رہیں ہیں انکی خواہش بھی پوری ہوگی۔ انہوں نے کانگرس سرکار کی طرف سے بھروسہ دلایا کہ انکے پروٹوکول کیلئے جو بھی ممکن ہوسکے کا ہم انتظام کریں گے۔ شری باجوہ نے جماعت احمدیہ کو بھروسہ دلایاکہ وہ قادیان کے ایم ایل اے کے ساتھ ملکر قادیان کی ترقی کیلئے جو بھی ممکن ہوسکے گا اسے پورا کرنے کی کوشش 
کرونگا۔
اس موقع پر پرنسپل جامعہ احمدیہ مولانا کریم الدین صاحب شاہد، منیراحمدصاحب حافظ آبادی، شعیب احمدصاحب،سیدتنویراحمدصاحب، محمدحمید کوثرصاحب، منیراحمدصاحب خادم، ظہیراحمدصاحب خادم،رفیق احمدصاحب بیگ، وسیم احمدصاحب صدیق، خورشیداحمدصاحب انور، 
مظفراحمدصاحب ناصر، حافظ مخدوم شریف صاحب، سیدصباح الدین ، عبدالواسیع ، کے طارق احمد،محمداکرم وغیرہ موجودتھے۔